ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پتور: ڈیوائیڈر سے باَئک ٹکرانے کے نتیجے میں سوار ہوگیا ہلاک

پتور: ڈیوائیڈر سے باَئک ٹکرانے کے نتیجے میں سوار ہوگیا ہلاک

Wed, 27 Jan 2021 20:41:45    S.O. News Service

پتور،27؍جنوری (ایس او نیوز) اپن انگڈی میں نیشنل ہائی وے 75 پر ڈیوائیڈر سے بائک ٹکرانے کے نتیجے میں ایک 29سالہ نوجوان ہلاک ہوگیا جس کی شناخت کشور کے طور پر کی گئی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ کشور تھوکٹو میں ایک پرنٹنگ پریس میں کام کرتا اور جب وہ اپنا کام ختم کرکے گھر لوٹ رہا تھا تو یہ جان لیوا حادثہ پیش آیا۔ کشور کو شدید زخمی حالت میں سرکاری ہاسپٹل میں منتقل کیا گیا جہاں اس نے زخموں کی تاب نہ  لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔ اس واقعہ کا المناک پہلو ہے کہ  ابھی تین ہفتے پہلے ہی کشور کی شادی کارکلا کی ایک لڑکی سے ہوئِی تھی۔ تفتیش کے دوران یہ بات بھی معلوم ہوئی ہے کہ  کشور کے گلے میں تقریباً 32گرام وزنی سونے کی جو چین تھی وہ حادثے کے بعد غائب ہوگئی ہے۔


Share: